نواز شریف کا مطالبہ ، عمران کو میرے آنے سے قبل سزا دو،اعتزاز احسن

13 اکتوبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجرم نوازشریف کو آزادی دے رہے ہیں ملک میں جگہ جگہ جلسہ کرنے کی اور عمران خان کو گرفتار کیا ہوا ہے، نواز شریف کی ڈیمانڈ ہے عمران خان کو سائفر کے کیس میں میرے آنے سے پہلے سزا دو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔