برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کا نواز شریف کو الوداع کہنا پاکستان کیلئے بدنامی کا باعث بنا،رؤف حسن

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا ہیتھرو ائیرپورٹ پر ایک مجرم اور مفرور کو الوداع کہنا ریاست پاکستان کیلئے شرمندگی اور بدنامی کا باعث بنا۔