کراچی(اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ 31 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جن گریڈ 22 کے چار افسران کے نام وزارت داخلہ اور حکومتی ایوانوں میں زیر گردش ہیں وہ تمام کے تمام ایف آئی اے میں ماضی میں اعلی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ موجودہ ڈی جی کی تعیناتی عہدے پر 22 جولائی 2022 کو ہوئی جب ان کی سروس میں ڈیڑھ برس باقی تھا۔