سعودی عرب میں 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹس برآمد

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ): افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف،سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے،جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کا مرکزی ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا،ڈی جی پاسپورٹس ڈائرکٹوریٹ مصطفیٰ قاضی اور ایف آئی نےتحقیقات شروع کر دی ہیں،افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے،حکام پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کے مطابق پاسپورٹ ڈائرکٹوریٹ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،معاملےکی پوری چھان بین اورنادرا ڈیٹا بھی کاونٹر چیک کر رہےہیں۔کام نے معاملے کی چھان بین اور نادرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع کردی جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کا مرکزی ملزم لاہور سے گرفتار پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کے ایک حاضر اور ایک سابقہ ملازم کو گرفتار کرلیا گیا پاسپورٹ کی برآمدگی پراپر انٹیلی جینس بیس کارروائی لگتی ہے،یہ افغانی سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہوئے ہیں اور ان سے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں اور یہ مختلف اوقات میں گرفتار ہوئے ہیں اور ان کے جو پاسپورٹ ہیں ہمیں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں جو پاکستانی سفارت خانہ ہے پاکستانی سفیر ان سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کو اس معاملے سے آگاہ کیا گیا ہے جبکہ اس کی اطلاع یہاں وزارت خارجہ کو بھی دی گئی ہے ۔