نظرثانی کمیٹی اجلاس، ثالثی قانون مسودہ پر شراکت داروں کی رائے لینے کا فیصلہ

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر انتظام ثالثی قانون پر نظرثانی کمیٹی کے اجلاس میں ثالثی قانون سازی کا جائزہ لینے کے بعد مجوزہ مسودہ پر عوام،ماہرین قانون اور دیگر شراکت داروں کی رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کمیٹی کے چیئرمین جسٹس منصور علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی کے رکن فیصل حسین نقوی ایڈوکیٹ نے ثالثی سے متعلق مجوزہ قانون سازی کا جائزہ پیش کیاجس کے مطابق مجوزہ قانون سازی یونائیٹڈنیشنزکمیشن آن انٹر نیشنل ٹریڈ لاء ( UNCITRAL )ماڈل قانون پر مبنی ہے جو ملکی اور بین الاقوامی معاملات سے متعلق ثالثی کو ڈیل کرتا ہےمجوزہ قانون ثالثی سے متعلق تمام مسائل اورتنازعات کو تیزی سے حل کرنے میں مدد کریگا۔