سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت ،ٹیکس ریونیو میں 300ارب نقصان کا امکان

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان میں غیرقانونی و سمگل شدہ سگریٹ کی تجارت اور فروخت میں اضافے سے روا ں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 300ارب روپے کا نقصان متوقع ہے جو گزشتہ برس 242ارب روپے تھا ،حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے سمگلنگ اور غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کیخلا ف موثر کارروائی نہ ہونے سے کمپنیوں سے ٹیکس ریونیو میں متوقع اضافہ نہیں ہوسکے گا، سینئر بزنس ڈویلپمنٹ منیجر قاسم طار ق کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ مالی سال2023/24کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی بدولت چوری شدہ حکومتی ریونیو قانونی صنعت سے حاصل ہونیوالی مجموعی آمدنی سے تجاوز کر جائیگا۔