اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ میںضمانت کے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست کرپشن اواسمگلنگ میں معاونت کرتی ہے،پولیس اور پٹوارکا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہئے انہوں نے پولیس کی ناقص تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی عزت ہی نہیں رہی ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکمیٹی میں نکلنے والا 70تولہ سونا نہ دینے کے مقدمہ کے ملزم کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے محکمہ پولیس کی تفتیش میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ریما رکس دیئے کہ لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی،ادارے کی عزت ہونی چاہئے ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب نے مقدمہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ دس گرام سونے کی کمیٹی نکلنے پر کمیٹی ادا نہیں کی گئی ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملزم نے کتنا سونا کمیٹی کے ذریعے دینا تھا تومدعی مقدمہ نے بتایا کہ کمیٹی سے نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا چیف جسٹس نے سونے کی سمگلنگ میں اداروں کی ناکامی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست کرپشن اورسمگلنگ میں معاونت کرتی ہے ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ہے، یہ سونا آتا کہاں سے ہے اسکی قانونی حیثیت کیا ہے؟، اس کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہئے پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا کمیٹی ملزم نے بنائی اور تفتیش اہلخانہ سے ہوئی ،بعد ازاں عدالت نے مبلغ2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اے ڈی بی کی جانب...
کراچی بھارتی میڈیا دعوی کررہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ن لیگ، سینیٹر طلال...
اسلام آباد ڈی 8 اجلاس؛ پاکستان تکنیکی ترقی کے اہداف کو حاصل کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی مصر، انڈونیشیا...
راولپنڈی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگو ہر علی خان اور سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی ڈی چوک احتجاج...
اسلام آبادقومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان، بانی پی ٹی آئی ، ڈی چوک...
اسلام آباد انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن میں 13 ایم پی سکیلز اورپروفیشنلزافسران کو مجموعی طور...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں خوارجی...