سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت ،ٹیکس ریونیو میں 300ارب نقصان کا امکان

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان میں غیرقانونی و سمگل شدہ سگریٹ کی تجارت اور فروخت میں اضافے سے روا ں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 300ارب روپے کا نقصان متوقع ہے جو گزشتہ برس 242ارب روپے تھا ، غیر قانونی سگریٹ کا مارکیٹ شیئر 63فیصد ہو گیا ہے جس میں 13فیصدسمگل شدہ سگریٹ کا ہے، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق رواں برس فروری میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 200 فیصد سے زائد اضافے سے سمگل شدہ اور غیر قانونی سگریٹ کی بھر مار ہو چکی ہے، حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے سمگلنگ اور غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کیخلا ف موثر کارروائی نہ ہونے سے کمپنیوں سے ٹیکس ریونیو میں متوقع اضافہ نہیں ہوسکے گا۔