مائیکرو سافٹ پر 28.9؍ ا رب ڈالرز واجب الادا ہیں، امریکی ٹیکس ادارہ

13 اکتوبر ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں انٹرنل ریونیو سروسز کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ پر ٹیکسوں، جرمانے اور سود کی مد میں 28.9؍ ارب ڈالرز واجب الادا ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے ان اعداد و شمار کو متنازع قرار دیا ہے تاہم سیکیورٹیز فائلنگ کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مائیکرو سافٹ نے کس طرح 2004 سے 2013 کے درمیان اپنے منافع کو مختلف ممالک میں رکھا ہے۔ ناقدین اس اقدام کو ٹرانسفر پرائسنگ کہتے ہیں۔