کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو پاپولر لیڈر کی نہیں پراپر لیڈر کی ضرورت ہے،تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات ہے تحریک انصاف کو فیلڈ میں اترنے کی اجازت نہیں ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان چھ دن سے جاری تنازع اور تصادم کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں ایک نئی علاقائی جنگ چھڑنے کا خدشہ بڑھتاجارہا ہے،ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ آئین کے مطابق الیکشن کا فوری انعقاد چاہتی ہے، ملک جس معاشی چیلنج کا سامنا کررہا ہے مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، ایسا لیڈر چاہئے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرے، ہم امید کرتے ہیں اکیس اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال ملک کی سیاست کو ایک نئی سمت دے گا۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔