کراچی (جنگ نیوز) دُنیائے کرکٹ کے ”ورلڈ کپ“ کا سب سے بڑا مقابلہ ہفتے کو بھارت میں ہوگا جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ کا کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کیلئے دُنیا بھر کی نظریں اس مقابلے پر جمی ہوئی ہیں ، ”جیونیوز“ نے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کو ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے ٹیلی ویژن کی تاریخ کا اور بڑا ٹاکرا کرانے کا اہتمام کیا ہے جس میں پہلا ٹاکرا ”جیونیوز“ پاکستا ن“اور ”اے بی پی نیوز“ کے درمیان جمعہ کی شام 5 بجے ہوگا جس میں عبدالرزاق، عماد وسیم اور محمد عامر پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ کپل دیو، اتل واسن، شیکر دھون بھارت کی نمائندگی کریں گے پاکستان سے شو کے میزبانی دانش انیس جبکہ بھارت کی میزبان پریتی دھیا ہوں گی۔ دوسرا ٹاکرا ”جیونیوز“ اور ”آج تک نیوز“ کے مابین رات 8 بجے ہوگا۔ اس پینل میں عبدالرزاق، عماد وسیم، محمد عامر کے ساتھ بھارت کی جانب سے وکرانت گپتا، سنیل گواسکر مدن لعل اور سریش رائنا مدِ مقابل ہوں گے۔ شہزاد اقبال اس شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ کرکٹ ماہرین کی سب سے بڑی ٹیم اس مقابلے کی لمحہ بہ لمحہ اَپ ڈیٹس اور رپورٹس بھی ”جیونیوز“ کے ذریعے ناظرین تک پہنچائے گی۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔