راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 22موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،11افراد سے جھپٹا مارکر موبائل اور نقدی وغیرہ چھین لی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو ایک گاڑی، 10 موٹر سائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیوارت سے محروم کر دیا گیا ۔ نوٹ دگنے کرنے کا جھانسہ دے کر دو غیر ملکیوں نے شہری کو 50 لاکھ سے محروم کر دیا۔تھانہ سنگجانی حدود میں واقع ہوٹل سے مسلح ڈاکو پانچ افراد کو لوٹنے کے بعد پولیس اہلکار کی بندوق سے میگزین بھی اتار کر لے گئے۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں تین ملزموں نے گن پوائنٹ پر محمد عیش سے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔ منڈی موڑ کے قریب محمد ابراہیم کےگودام سے سامان مالیت 10لاکھ روپے ،میٹرو بس میں دوران سفر محمدکی جیب سے 5لاکھ روپے ،میٹروبس میں دوران سفر ہشام افراز کی والدہ کاطلائی لاکٹ مالیتی ساڑھے چار لاکھ روپے ، موبائل اور 45ہزار روپے ،سیونتھ روڈ پر عامر شفیق کےگھر سے سونا مالیتی 12لاکھ روپے اور نقدی 2لاکھ 70ہزار روپے، جھمٹ میں ارسلان اعوان کے ماموں کے گھرکے تالے توڑ کر 10تولے طلائی زیورات چوری کرلئے گئے ۔تھانہ ہمک پولیس کو احسن نے بتایا کہ شا ہد ،ادریس اور کامران نے گیارہ لاکھ 25ہزار روپے خورد برد کر لئے۔ تھانہ شالیمار کی حدود میں علی کے گھریلو ملازم انضام الحق نے 1500ڈالر، 600ریال ، سات لاکھ روپے، گھڑی اور طلائی زیورات چوری کر لئے۔
اسلام آباد گلستان کالو نی راولپنڈی کی لین نمبر پانچ میں دو دن سے پینے کے پانی سپلائی بند ہو نے کی وجہ سے...
راولپنڈی،پنڈی گھیبراولپنڈی میں مختلف واقعات،لڑکی سمیت 3 جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ چونترہ کو چودھری خورشید احمد...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت پولیس نے خاوند مزمل کے ہاتھوں قتل ہونے والی تحصیل خانیوال کی...
راولپنڈی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے نویں جماعت کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے...
راولپنڈی تھانہ نصیرآباد کی مبینہ حراست میں 65سالہ شخص دم توڑ گیا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 65سالہ راجہ مشتاق...
راولپنڈی، گوجر خان راولپنڈی مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2جاں بحق ہوگئے۔پشاور روڈ پر ویگو ڈالے کی ٹکر لگنے سے...
دولتالہ دولتالہ کے نواحی علاقے گاؤں شیخ پور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید...
اسلام آبادترکش سکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات اور کانووکیشن اسلام آباد میںمنعقد ہوئی۔ تقریب میں...