ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر جرمانہ200سے بڑھا کر2000کر دیا گیا

13 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی استدعا پر صوبہ بھر میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کا جرمانہ200سے بڑھا کر2000روپے کر دیا گیا ، سی ٹی او تیمور خان نے کہاہے کہ جرمانے میں اضافے کا مطلب ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہے، انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ چالان سے بچنے کیلئے نہیںبلکہ جان بچانے کیلئے پہنیں ، سی ٹی او نے کہاکہ چالان نہ کروائیں بلکہ اس پیسے سے ہیلمٹ خرید کر زندگی محفوظ بنائیں ۔انہوں نے بتایاکہ2022کے پہلے9ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 351افرادٹریفک حادثات میں جا ں بحق ہوئے ،جب کہ 2023میں ابتک280 افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔