اسلام آباد ٹریفک پولیس دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس جاری کریگی

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد ( ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات کردی گئیں بین الاقوامی معیار کا دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جارہاہے۔اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ ٹریفک دفتر ہفتہ کے روز بھی کھلا رہے گا۔ ہفتہ والے دن صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے اوقات کار میں ٹریفک دفتر کھلا رہے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس برانچ روزانہ کے اوقات کار میں بھی 2گھنٹے اضافی فرائض سر انجام دیگی۔ خواتین کےلئے خصوصی ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔