راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) نگران پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کے مجوزہ منصوبہ سے والدین میں تشویش کی لہر ڈور گئی جبکہ اساتذہ بھی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور تعلیمی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ ذرائع کے کے مطابق نجی شعبہ کے تعاون سے چلنے والے پرائمری سکولوں کی فیس 3ہزار ،چھٹی سے آٹھویں تک 5ہزاروصول کی جائیگی جبکہ کتابیں بھی مفت نہیں ملیں گی۔ ادھر سرکاری ملازمین کے ساتھ اساتذہ نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں لاہور میں دھرنہ دے رکھا ہے اور صوبے کے ہر شہر میں احتجاج کر رہے ہیں جس میں سرکاری سکولوں کی نج کاری کی مخالفت اور نعرہ بازی کی جا رہی ہے ۔ دوسری طرف کلاسز کا بائیکاٹ سے پچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مبابق پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں سکول نجی شعبہ کے تعاون سے چلائے جائیں گے ۔
راولپنڈی راو لپنڈی کے سینئررکن ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن کے سیکرٹری جنرل شوکت عباس جعفری مرحوم...
اسلام آباد تمباکو ایکشن کمیٹی خیبر پختونخوا کے چیئرمین ارشاد خان نے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا...
کوٹلی ستیاں،راولپنڈی،پنڈی گھیب نواحی علاقے کرور بسہ واٹر فال پر نہاتے ہوئے 17سالہ لڑکا حسیب الرحمان ولد...
راولپنڈی جڑاوںشہروںکے شہری مختلف وارداتوں میں ایک کوسٹر گاڑی ،رکشے ،13موٹرسائیکلوں ،مویشیوں ،موبائل فونز...
راولپنڈی، کوٹلی ستیاں جڑواں شہروں میں2خواتین اورنوجوان کی خودکشی، معمر خاتون مردہ پائی گئی۔اسلام آباد میں...
راولپنڈی محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے جعلی دستاویزات اور بوگس پاور آف اٹارنی کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی...
اسلام آباد وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے کئے...
راولپنڈی سنی علماء کونسل اسلام آباد کے تحت جامع مسجد عبداللہ بن مسعود سے مدحِ صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالا...