اسلامی ممالک کھل کر فلسطینیوں کی حمایت میں آگے آئیں، میاں اسلم

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر  ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو موجودہ موقع جو حماس نے قربانی دیکر انہیں فراہم کیا ہے ضائع نہیں کرنا چاہیے، وہ کھل کر فلسطینیوں کی حمایت میں آگے آئیں اور اس موقف کو اختیار کریں جو پوری امت کا ہے۔ عرب ممالک واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے تو فلسطین اور مسجد اقصیٰ یہودیوں کے تسلط سے آزاد ہوجاتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کارو باری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا حماس نے اسرائیلی دفاعی حصار کو توڑ کر رکھ دیا ۔