اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پربھارتی حکومت کی طرف سے پابندی کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی‘ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، جموں و کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر سرور حسین گلگتی‘ راجہ خان افسر خان‘ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عاصم عباسی‘ حریت کانفرنس کے سناوالہ ذار‘ حاجی سلطان بٹ‘ پرویز احمد ‘ انجینئر محمود سمیت دیگر نے قیادت کی۔ قائدین نے کہا کہ ایک سیاسی تنظیم پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر پابندی عائد کرنا بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہے ۔
اسلام آبادراولپنڈی مری روڈ پر واقع یورولوجی ہسپتال کی ملکیتی اراضی کی گلی پر سرکاری محکمہ میونسپل...
حطار،پنڈی گھیبضلع راولپنڈی میں مختلف واقعات،3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حطار میں نوجوان قتل،کار اور ٹرک حادثے میں...
راولپنڈی ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان نارتھ امریکہ کے صدر ڈاکٹر راؤ بابر سے کالج آف فزیشنز اینڈ...
اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے7چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں کے...
راولپنڈی، چکوال تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 46سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، گرجا روڈ پر لکھن موڑ کے قریب جھگڑے کے...
راولپنڈی خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے...
راولپنڈی،گوجر خان راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ملزمان ہلاک اورایک کانسٹیبل زخمی...
اسلام آباد پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے کولمبو سری لنکا میں...