42 سماج دشمن پکڑے گئے اسلحہ، منشیات بھی برآمد

13 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) 42سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں خاتون منشیات فروش سمیت 11ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے12کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی۔10ملزموں سے 42لٹر اور 6بوتل شراب،، تین پستول اور چاقو برآمد کر لیا گیا۔ ٹیکسلا پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مسروقہ رقم 60ہزار روپے، 5موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بھی 18 جرائم پیشہ عنا صر گرفتار کر لئے ۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ تھانہ ہمک پولیس نے ما لی خورد برد میں ملوث ملزم سے مسروقہ نقدی 95لا کھ روپے برآمد کرلی جو اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔