اسٹاک ہوم (اے ایف پی) سویڈن کی ایک عدالت نے گزشتہ روز ایک شخص کو 2020 میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ذریعے نسلی منافرت کو ہوا دینے کا مجرم قرار دیا،واضح رہے کہ سویڈن کے عدالتی نظام نے پہلی بار اسلام کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ چلایا ہے۔یہ سزا رواں سال کے اوائل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ایک لہر کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے بین الاقوامی غم و غصے کو جنم دیا تھا اور سویڈن کو ترجیحی ہدف بنا دیا تھا، جس پر ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کے انتباہ کی سطح کو بڑھایا دیا تھا۔سویڈش حکومت نے بے حرمتی کی مذمت کی لیکن ہربار ملک کے وسیع آزادی اظہار کے قوانین کو برقرار رکھا۔وسطی سویڈن میں لنکوپنگ ڈسٹرکٹ کورٹ نے 27 سالہ شخص کو نسلی گروہ کے خلاف اشتعال پیدا کرنےکا مجرم پایا،عدالت نے کہا کہ اس اقدام نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا نہ کہ اسلام کو بطور مذہب، اور شاید ہی یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک مقصد اور ذمہ دارانہ بحث کی حوصلہ افزائی کی گئی۔عدالت نے کہا کہ موسیقی کا تعلق نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں 2019 میں ہونے والے حملے سے ہے، جس میں ایک آسٹریلوی سفید فام بالادست نے دو مساجد میں 51 افراد کو ہلاک کیا تھا۔اس شخص نے کسی جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا یہ عمل بطور مذہب اسلام پر تنقید ہے۔لیکن عدالت نے اس دلیل کو مسترد کر دیا۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی کی چیئرپرسن ایمان مزاری ایڈووکیٹ...
اسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ سندھ میں دو ارب ڈالر مالیت کی ایم 6 اور ایم 9موٹرویز کے...
اسلام آبادایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین ،فیڈرل ریونیو الائنس اور آفیسرز ایسوسی ایشن کی کال پر...
اسلام آباد سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے تفویض شدہ قانون سازی نے کابینہ ڈویژن کی جانب سے سول ایوارڈز کے اجراء...
اسلام آباد سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی ہنگامی طور پر اپنے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے ہیں تاکہ ان...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ اسمٰعیل خان، ایبٹ آباد اور...
اسلام آباداایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں زیر سماعت مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال...