لکھنئو: 24 قیراط سونے کے ورق سے ڈھکی مٹھائی اسٹیٹس سمبل بن گئی

13 اکتوبر ، 2023

لکھنئو(جنگ نیوز) لکھنو کی ایک معروف مٹھائی کی دکان نے ایسی مٹھائی فروخت کرنا شروع کردی ہے جو شہر کے نوابوں کا اسٹیٹس سیمبل بن گئی ہے۔ بہترین مغراور خشک میوہ جات سے بنی ہوئی یہ مٹھائی 24 قیراط سونے کا ووق سے ڈھکی ہوئی ہوتی ہے۔یہ مٹھائی اپنے نام سے ’ ایگزوٹیکا ‘ سے انصاف کرتی ہے۔ چھپن بھوگ 2009 سے ایگزوٹیکا کے نام سے مٹھائیاں بنائیاں بنا رہا ہے۔ دکان کے مالک رویندرا کمار نے مٹھائی کی پہلی دکان اپنے ایک گاہل کی درخواست پر کھولی تھی۔ اس وقت سے اب تک سونے کے ورق میں ڈھکی ان مٹھائیوں کی طلب بڑھتی ہی جارہی ہے۔