سائفر ،چیئرمین پی ٹی آ کی درخواست 17اکتوبرسےپہلےلگادیں،وکیل کاچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سے مکالمہ

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم عائد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کیخلاف درخواست کو اخراج مقدمہ کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے استدعا کی آپ ہماری درخواستوں کو سائفر کیس کی اخراج کی درخواست کے ساتھ لگادیں لیکن 17 تاریخ سے پہلے لگائیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا 17 اکتوبر کو کیا ہونا ہے؟ لطیف کھوسہ نے کہا 17کو بڑی بدمزگی ہونی ہے ، ٹرائل چل رہا ہے ، فرد جرم عائد ہونی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ 17 اکتوبر سے پہلے کیس لگا دوں گا۔