احتساب عدالت ، سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ذاتی حیثیت میں طلب

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور ریفرنسز میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔