احتساب عدالت، بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈسکینڈل میں نیب کی جانب سے گرفتار کئے جانے سے قبل آگاہ کرنے کے معاملہ پر درخواست کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہایہ درخواست قبل از گرفتاری خدشے کا اظہار ہے آج بھی کہہ رہے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہےعدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی درخواست کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہاکہ نیب کو انکی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ۔