سابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔سابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو وزیراعظم معائنہ کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعظم کی جانب سے ظاہر شاہ کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر 2 سال کے لئے تعینات کیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے معائنہ کمیشن کے ممبر نعمان خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔