ایف آئی اے نے تفتیشی افسران کیلئے خصوصی ایس او پیز جاری کر دیئے

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایجنسی کے تفتیشی افسران کیلئے خصوصی ایس او پی (سٹینڈرڈ آف پروسیجر) جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق ایف آئی اے افسران کو تفتیش کے مراحل میں بے جا تشہیر سے منع کر دیا گیا ہے۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکایت کنندہ یا ملزم کی تصویر سوشل میڈیا وغیرہ پر جاری نہ کی جائیں‘ اگر عوامی مفاد کے پیش نظر ایسا کرنا ضروری ہو تو یہ تصاویر دھندلی کر کے باامر مجبوری جاری کی جائیں۔ ایس او پی کے مطابق ایسی تصاویر جاری ہونی چاہئیں جس سے چہرے کی شناخت نہ ہو سکے۔ ایجنسی کے تمام افسران کو اس ایس او پی پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔