بلوچستان،سابق وزرا اور مشیروں کی گاڑیاں واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا

13 اکتوبر ، 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)بلوچستان کی نگراں حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق وزرا اور مشیروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا، نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی اور مختلف محکموں کی 50 گاڑیاں اب بھی سابق وزرا کے پاس ہیں، اب تک 74 گاڑیاں واپس لی گئیں جبکہ ایک سابق وزیر سے چار میں سے تین بنگلے بھی خالی کرالئے گئے ہیں۔