اسرائیل کے دفاع میں جوبائیڈن کا جھوٹ پکڑا گیا، وائٹ ہاؤس کو وضاحت دینا پڑگئی

13 اکتوبر ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے حق میں امریکی صدر جوبائیڈن کا جھوٹ پکڑا گیا، بائیڈن نے اسرائیل کے دفاع کے لئے فیک نیوز کا سہارا لے لیا تاہم جھوٹ سامنے آنے کے بعد وائٹ ہاوس کو وضاحت کرنا پڑ گئی۔ وائٹ ہاوس نے امریکی صدر کے بیان کی تردید کردی اور واضح کیا کہ صدر بائیڈن اور دیگر امریکی حکام نے اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے کہ حماس کے ارکان نے اسرائیلی بچوں کے سر قلم کئے۔