عثمان ٹیپو کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ایس ایس پی

13 اکتوبر ، 2023

(لاء اینڈ آرڈر) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے نوٹیفکیشن نمبر ایس او (ایس ٹو) 2-2/2022ٹو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سول سروسز ایکٹ 1974ء کے سیکشن 9کے تحت دستیاب خالی پوسٹ پر محمد عثمان ٹیپو ایس پی آپریشنز اقبال ٹائون لاہور کو چیف منسٹرز آفس پنجاب کا ایس ایس پی (لاء اینڈ آرڈر ) مقرر کر دیا گیا ہے۔ اُنکی تقرری کے نوٹیفکیشن کی نقول وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پنجاب‘ کیبنٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم‘ حکومت پنجاب‘ گورنر‘ چیف منسٹر پنجاب کے صوبائی پولیس افسروں‘ تمام ڈپٹی کمشنرز‘ اکائونٹینٹ جنرل پنجاب‘ ڈائریکٹر جنرل کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔