حسین محمد نے دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

13 اکتوبر ، 2023

کراچی ( جنگ نیوز) دفتر خارجہ کے مطابق حسین محمد دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل کی حیثیت سے چارج سنبھال کیا ہے۔ حسین محمد کو افضل خان کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔ قونصل جنرل کے پریس سیکشن کے مطابق قونصل جنرل حسین محمد ایک کیرئر ڈپلومیٹ ہیں اور وہ 2006 میں پاکستان کے فارن سروس میں شامل ہوئے تھے. انہوں نے اس کے بعد اسلام آباد کی وزارت خارجہ کے مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں. ان کی آخری ذمہ داری ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کے طور پر تھی. انہوں نے دبئی، کابل، اور جنیوا میں پاکستان کے مشنوں میں ڈپلومیٹک اسائنمنٹس بھی کی ہیں. دبئی میں خدمات حسین محمد کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے بھی 2011 سے 2015 تک پاکستان اسی حیثیت میں دبئی میں خدمات انجام دے چکے ہیں.