اسلام آباد ( رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی وزارت داخلہ کو رپورٹ دی گئی ہے کہ ڈائریکٹریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کو فرانس سے دس لاکھ پاسپورٹس کیلئے درکار لیمی نیشن شیٹس آئندہ ہفتے امکانی طور پر مل جائیں گی۔ اسی کے ساتھ پاکستان میں موجود 165پاسپورٹ دفاتر اور بیرون ملک 90سے زائد سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے پاسپورٹس کیلئے جو درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں اُن پر مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حتی کہ الیکٹرانک پاسپورٹس کا اجراء تیزی سے شروع کر دیا جائیگا۔ لیمی ٹیشن شیٹس منگوانے کے آرڈرز پہلے سے دیئے جا چکے تھے لیکن فرانس کی کمپنی نے تاخیر سے شپمنٹ کی حالانکہ امپورٹ آرڈرز کے مطابق 10لاکھ لیمی نیشن شیٹس اُس آرڈر کے مطابق بھی ستمبر 2023ء کے اوائل میں آ جانی چاہئے تھیں لیکن ایک ہفتے سے پاسپورٹس کا اجراء رُکا ہوا تھا اور 5لاکھ پاسپورٹس کا بیک لاک ہو گیا تھا۔ اس صورتحال کے بارے میں سوشل میڈیا وغیرہ میں عجب کہانیاں شامل ہوتی رہیں‘ یہاں تک کہا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹس کی پرنٹنگ رُک گئی ہے اور حکام نے پاسپورٹ لیمی نیشن پیپرز منگوانے میں کوتاہی کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کو جو رپورٹ ملی ہیں اسکے مطابق پانچ لاکھ کے لگ بھگ پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر ہوئی ہے اور اب بیس سے پچیس ہزار پاسپورٹس کا اجراء ایک ہفتے میں اضافی طور پر جمع ہو رہا ہے۔ میڈیا میں یہ بات بھی آئی کہ دو ہفتے بعد ملنے والے پاسپورٹ دو مہینے گزرنے کے باوجود بھی نہیں مل رہے۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی کی چیئرپرسن ایمان مزاری ایڈووکیٹ...
اسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ سندھ میں دو ارب ڈالر مالیت کی ایم 6 اور ایم 9موٹرویز کے...
اسلام آبادایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین ،فیڈرل ریونیو الائنس اور آفیسرز ایسوسی ایشن کی کال پر...
اسلام آباد سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے تفویض شدہ قانون سازی نے کابینہ ڈویژن کی جانب سے سول ایوارڈز کے اجراء...
اسلام آباد سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی ہنگامی طور پر اپنے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے ہیں تاکہ ان...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ اسمٰعیل خان، ایبٹ آباد اور...
اسلام آباداایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں زیر سماعت مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال...