سمیع ملک کا مراکش میں بطور سفیر تقرر

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (صالح ظافر) نگراں حکومت نے کانٹریکٹ کی بنیاد پر مراکش میں سمیع ملک کو بطور سفیر مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے سمیع ملک کی تعیناتی کے ساتھ غیر ملکی دارالحکومت کے لیے اپنا پہلا سفیر مقرر کردیا، جنہیں حامد اصغر خان کی جگہ مراکش میں ملک کا سفیر بنایا گیا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ نگراں انتظامیہ کی جانب سے نان کیرئیر/کانٹریکچوئل (معاہدے پر مبنی) سفیر کی یہ پہلی تقرری ہے۔ رباط نے تقرری کے لیے رضامندی دے دی۔ سمیع ملک کو دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے اور انھوں نے حلف نامہ جمع کرایا ہے کہ موجودہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی وہ عہدہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔