اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شروع میں جیل میں مشکلات دیکھیں ، اب ایڈجسٹ ہو گیا ہوں ، اب جس مرضی قید میں رکھا جائے اور جو بھی شرائط عائد کی جائیں حقیقی آزادی ، قانون کی حکمرانی اور پاکستان کے آئین کی بالادستی کی جدوجہد ، آزاد اور خود مختار انتخابات کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے اندر سے اپنی فیملی کے ذریعے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ جب وہ اٹک جیل میں غیر قانونی طور پر قید تھے تو پہلے چند دن خاصے مشکل تھے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرعمران خان کی فیملی کی جانب سے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ جیل جانے سے پہلے اور جیل جانے کے بعد کے عمران خان میں بہت فرق آ چکا ہے۔ جیل میں رہنے کے دوران ان کو دوسری کتابوں کے ساتھ قرآن پاک کا گہرائی سے مطالعہ اور تحقیق کرنے کا موقع ملا ہے جس سے ان کا ایمان مضبوط ہوا ہے اور ان کو اپنی سیاسی زندگی کے آخری چند سالوں کا خود بھی جائزہ لینے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا سائفر کیس سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور ڈونلڈ لو کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔، غداری تو میرے ساتھ ہوئی۔
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854 لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچیایف آئی اے امیگریشن سی پورٹ نے جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنے والے کریو ممبر پر 20لاکھ روپے جرمانہ کر...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور حکومت کی...
کراچی بلومبرگ کا کہنا ہے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مل گیا۔ بڑی سرمایہ کاری...
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کی ایک ماہ میں دوسری بار ڈیڈ لائن تبدیل ،15اپریل کو85فیصدفزیکل پراگریس پر ڈیڈلائن 30مئی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی کے قانونی اصول طے کر دئیے ، عدالت عظمیٰ نے حق...
راولپنڈی بیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے معرکہ حق اسکوائرکوپیر کی رات آتش بازی کےشاندار مظاہرے کے بعد...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر سلیم الرحمان کے تبادلے اور نئی...