مانسہرہ، کنویں میں زہریلی گیس سے 3 بھائی، آسمانی بجلی سے باپ بیٹا اور چھت گرنے سے4 افراد جاں ب حق

15 اکتوبر ، 2023

مانسہرہ، نوشہرہ ،پشاور ،بفہ،(نمائندگان جنگ) مانسہرہ ،نوشہرہ ، کنو یں میں3بھائی ، آسمانی بجلی سے با پ بیٹا اور چھت مہند م ہونے سے 4افرا د جاں بحق ہوگئے ، وزیر اعلی اعظم نےاظہار افسوس کیا ہے،مانسہرہ میں دو مختلف واقعات میں پانچ افراد جا ں بحق اور تین زحمی ہو گئے ۔36سالہ ذیشان دیگر دو بھائیوں منیب اور محمد عمر کے ساتھ بجنہ روڈ پر اپنے زیر تعمیر مکان آیا اور کنوُیں کی خراب موٹر ٹھیک کرنے کےلئے ایک بھائی کنوُیں میں اترگیا کچھ دیر تک آواز کاجواب نہ ملنے پر دوسرا بھائی بھی پتہ کرنے کنویں میں اترگیا کچھ دیر تک پتہ نہ چلنے پر تیسرا بھائی بھی موت کے کنوُیں میں اتر گیا اور تینوں سگے بھائی موت کی آغوش میں چلے گئیے کئی گھنٹوں بعد دن سے لاپتہ نعشیں کنوُیں سے نکال کر بفہ سول ہسپتال منتقل کردیں۔دریں اثناء وادی کاغان کے علاقے ہاڑی نکہ بھونجہ میں مستری فیض عالم کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے گھر میں موجود مستری فیض عالم اور اس کا دس سالہ بیٹا وقاص طالب علم تیسری جماعت جان بحق ھوگیا جبکہ بیوی سمیت دیگر 2بچے زخمی ہوگئے مکان تبا ہ اور ما ل مو یشی ہلاک ہوگئےجبکہ نوشہرہ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت منہدم ، کمرے میں محوخواب ایک ہی خاندان کے خاندان کے دو خواتین سمیت 4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی جسے تشویشناک حالات میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، دوخواتین ضیف العممراپان زادگئی زوجہ عاقل خان 30سالہ روبینہ زوجہ شاہد زمان اور دو بچے 8سالہ ذوالفقارولد شاہد زمان 5سالہ بچی دعا ولد شاہد زمان لقمہ اجل بن کر موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کا سربراہ زاہدخان ولد عاقل خان شدید زخمی ہوا جس کو تشویش ناک حالت میںہسپتال منتقل کردیا گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور لواحقین کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے متاثرہ خاندان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف پالیسی کے تحت جلد از جلد مالی تعاون اور گھر بحالی کی یقین دہانی کرادی گئی۔ ادھر پگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ انھوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔