پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع خیبر، شمالی وزیرستان اورکرم پولیس کو دہشت گردی اور بدامنی سے نمٹنے کیلئے 21کروڑسے زائد مالیت کی جدیدبکتر بند گاڑیاں( B7پروٹیکشن لیول) حوالے کردی گئیں ہیں ۔ ضم اضلاع میں دہشتگردی خطرات سے بہتر انداز میں نمٹنے اور پولیس اہلکاروں کی جانوں کی حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں، جدید اسلحہ و دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ضمن میںآئی جی پی خیبر پختونخوا اخترحیات خان کی ہدایت پر پولیس لائنز پشاور میں تقریب ہوئی ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک ضم اضلاع کی پولیس کو 9جدید بکتربند، 36 جیمر گاڑیوں کیساتھ ساتھ198مختلف گاڑیاں فراہم کردی گئیں جن میں تین B7پروٹیکشن لیول بلٹ پروف گاڑیاں خیبر،شمالی وزیرستان اور کرم پولیس کو فراہم کردی گئیں۔ ان گاڑیوں کی قیمت 21 کروڑ 39لاکھ روپے سے زائد ہے۔ڈپٹی آئی جی پی ٹیلی کمیونیکیشن عباس مجید مروت کے مطابق بی 7 پروٹیکشن لیول انتہائی محفوظ گاڑیاں ہیں ،یہ سپرہائی ویلاسٹی رائفلز اور سنائپر رائفل سے فائر کئے جانے والی گولیوں اوردھماکوں کیخلاف بھی بہت مزاحم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے عوام نے ملکی سرحدات کے دفاع اورامن و امان کےلئے بڑی قربانیاں دیں اور ان علاقوں کا حق بنتا ہے کہ وہاں پر قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کےلئے انہیں تمام وسائل اور سہولیات دستیاب ہوں۔ ضم اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے سمیت انکی استعداد کار بڑھانے پربھی توجہ دی جارہی ہے ۔
کراچی ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی حمایت نے سیاسی اختلافات کو پس منظر میں دھکیل دیا۔ لاس اینجلس میں ہزاروں...
راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات اور مشاورت تک...
کراچی امن معاہدہ کے تحت کیا ایران کو300ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ کھل ملے گا؟جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یہ رقم...
کراچی نیٹو کا دفاعی حصار مضبوط، اٹلی کا جدید میزائل سسٹم ترکیے میں تعینات، SAMP-T سسٹم قونیہ پہنچ گیا، لڑاکا...
کراچی امریکا نے خلیج سے تیل کی ترسیل کیلئے ایران جیسی خفیہ حکمتِ عملی اپنا لی۔ آبنائے ہرمز کے قریب خفیہ جہاز...
کراچیٹریفک پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں مخصوص ٹریفک پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس نے تمام...
کراچی چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے مٹیاری میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ صدف کھوکھر کو عوامی مفاد کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی کلفٹن کے بیچ ویو پارک کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر...