لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست سے متعلق 7صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست عوامی مفاد کی آڑ میں مشہوری حاصل کرنے کا ذریعہ لگ رہی ہے۔ جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 284کے تحت اگر کوئی شخص زہر کا استعمال کرے یا انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالے تو اسے چھ ماہ تک قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 336اے کے تحت انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنا جرم ہے، عدالت ایسے کسی کام کی اجازت نہیں دے سکتی جو خطرناک بھی ہو اور قانون کیخلاف بھی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار بذات خود کینسر کا مریض نہیں ہے، بھارت سمیت بہت سے ممالک میں انتہائی بیماری اور تکلیف کے مریضوں کو اپنی جان ختم کرنے کے حوالے سے عدالتی تحفظ حاصل ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میرٹ پر نہ ہونے کے باعث خارج کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مزنگ کے رہائشی سرور تاج نامی شہری نے زہر پینے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ تجربہ سب کے سامنے کرنا چاہتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوگا۔ میرا اللہ پر یقین ہے مجھے کچھ نہیں ہوگا، عدالت اجازت دے۔
کراچی ترکیہ کے ادارے آئی ایچ ایچ کے ریسکیو ٹرینرز کے ذریعہ سندھ بوائے اسکاؤٹس کے تربیت حاصل کرنے والے 6...
اسلام آ باد عمران کیساتھ جو ہورہا وہ مکافات عمل ہے، رانا تنویر کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ ، پی ٹی...
کراچیاسلام آباد اور گرد و نواح میں شدید موسمی خرابی کے باعث 2 پروازیں سیالکوٹ اور فیصل آبادی اتاری گئیں۔...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر تنقید، اوباما ڈیل سے کمزور ہونے کے دعوے، ناقدین کا کہنا ہے ڈیل میں ایران کو...
کراچی اسرائیلی وزیر کا ترکیہ، قطر اور پاکستان پر نیا اتحادبنانے کا الزام ۔ امیہائی چکلی کاکہنا تھا امریکہ...
کراچی انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے سرکلر جاری کیا ہے کہ 8سے 10 محرم تک سینٹرل پولیس آفس میں...
کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں...
مقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں نے دو مساجد کو نذرِ آتش کردیا۔دو دیہات کی...