اسلام آباد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ غزہ ملبے کا ڈھیر بن جائے اور انسانوں کے قبرستان کا منظر پیش کرے، عالم اسلام کو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بیانات کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ فلسطینیوں نے مجبور ہوکر مزاحمت اور جدوجہد کا راستہ اپنایا، اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے، اسلامی دنیا اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے یورپ اور امریکہ کے انسانی حقوق سے متعلق دہرے معیار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ امیر جماعت کی اپیل پر اتوار کو کراچی میں اقصیٰ مارچ ہوگا۔ انہوں نے اسلام آباد میں 17 اکتوبر کو فلسطین قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ سراج الحق نے سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل سے مذاکرت معطل کرنے کی تحسین کی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ممالک سے درخواست کی کہ وہ اپنے فیصلوں کو واپس لیں۔ سراج الحق نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے دوران تعلیمی ادروں کی نجکاری کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور ملازمین پر لاہور سمیت کئی شہروں میں پولیس لاٹھی چارج، تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی۔
کراچی ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی حمایت نے سیاسی اختلافات کو پس منظر میں دھکیل دیا۔ لاس اینجلس میں ہزاروں...
راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات اور مشاورت تک...
کراچی امن معاہدہ کے تحت کیا ایران کو300ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ کھل ملے گا؟جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یہ رقم...
کراچی نیٹو کا دفاعی حصار مضبوط، اٹلی کا جدید میزائل سسٹم ترکیے میں تعینات، SAMP-T سسٹم قونیہ پہنچ گیا، لڑاکا...
کراچی امریکا نے خلیج سے تیل کی ترسیل کیلئے ایران جیسی خفیہ حکمتِ عملی اپنا لی۔ آبنائے ہرمز کے قریب خفیہ جہاز...
کراچیٹریفک پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں مخصوص ٹریفک پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس نے تمام...
کراچی چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے مٹیاری میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ صدف کھوکھر کو عوامی مفاد کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی کلفٹن کے بیچ ویو پارک کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر...