پاکستان سے غیر قانونی افغان شہریوں کا انخلا اور یورپ و امریکا کا دہرا معیار

15 اکتوبر ، 2023

اسلام آ باد (آئی این پی ) یورپ اور امریکا کی غیر قانونی افغان شہریوں کیخلاف پاکستان کے آپریشن پر تنقید منافقانہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس وقت بھی ’ افغانستان پر امریکا کی دہشتگردی کی جنگ کے دوران مغرب کیلئے خدمات انجام دینے والے ایک لاکھ 56ہزارافغان امریکا جبکہ ایک لاکھ 41ہزار برطانیہ سے خصوصی ویزا پروگراموں کے منتظر ہیں ، ان حقائق سے امریکا و یورپ کا دہرا معیار کھل کر سامنے آتا ہے۔امریکا سمیت مغربی ممالک پناہ افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے زبانی دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر جب عمل کا وقت آتا ہے تو تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ امریکا نے افغانستان میں امریکا کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کو پناہ دینے کا وعدہ کیا تھا مگر ستمبر 2023 تک یہ 4 ہزار سے بھی کم افغان تاحال اس وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ برطانیہ نے صرف تین ہزار افغانوں کو دوبارہ آباد کیا ار پھر پروگرام کو روک دیا گیا۔ اس کے برعکس پاکستان 40 سال سے ساڑھے 19 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے 6 لاکھ افغان شہری محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔