اسلام آباد ( آن لائن ) غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین اور غیر ملکیوں نے سوشل میڈیا پر جاری اس پروپیگنڈہ کو مسترد کر دیا کہ پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے ساتھ بْرا سلوک کیا جا رہا ہے۔ وطن واپسی کے موقع پر افغان شہریوں نے پاکستان میں گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے ایک افغان شہری نے کہا کہ میں پشاور میں رہائش پذیر ہوں، میرا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ جاری ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے ساتھ بْرا سلوک کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ۔ الحمداللہ ابھی تک ہمیں بہت عزت سے رکھا گیا۔ میں افغان شہری ہوں، اور POR کارڈ ہولڈر ہوں، میرے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوئی۔ افغان شہری کا مزید کہنا تھا غیر قانونی مہاجرین کو چاہیئے کہ باعزت طریقے سے افغانستان چلے جائیں۔ جو افغان باشندے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں، ان کو پروٹوکول کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے۔ افغان شہری کا کہنا تھا کہ جو غیر رجسٹرڈ افغانی ہیں وہ رضاکارانہ طور پر افغانستان چلے جائیں۔ جبکہ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو واپس افغانستان بھیجنا خوش آئند فیصلہ ہے ۔ پاکستانی پولیس کی جانب سے ہمارے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی گئی۔ فغان شہری کا مزید کہنا تھا ہم پاکستانی قانون کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہمارا دوسرا گھر پاکستان ہے۔افغان باشندوں کا بحفاظت انخلاء پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے۔
کراچی ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی حمایت نے سیاسی اختلافات کو پس منظر میں دھکیل دیا۔ لاس اینجلس میں ہزاروں...
راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات اور مشاورت تک...
کراچی امن معاہدہ کے تحت کیا ایران کو300ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ کھل ملے گا؟جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یہ رقم...
کراچی نیٹو کا دفاعی حصار مضبوط، اٹلی کا جدید میزائل سسٹم ترکیے میں تعینات، SAMP-T سسٹم قونیہ پہنچ گیا، لڑاکا...
کراچی امریکا نے خلیج سے تیل کی ترسیل کیلئے ایران جیسی خفیہ حکمتِ عملی اپنا لی۔ آبنائے ہرمز کے قریب خفیہ جہاز...
کراچیٹریفک پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں مخصوص ٹریفک پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس نے تمام...
کراچی چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے مٹیاری میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ صدف کھوکھر کو عوامی مفاد کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی کلفٹن کے بیچ ویو پارک کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر...