سپر لیگ 7کس ٹیم کیلئے کھیلوں گاابھی فیصلہ نہیں کیا،شاہد آفریدی

25 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ وہ جنوری میں پاکستان سپرلیگ کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے مالکان ان سے محبت کرتے ہیں ، لیکن پی ایس ایل کا اگلا سیزن وہ کس ٹیم سے کھِیلیں گے یہ فیصلہ وقت پر چھوڑتے ہیں ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ تمام معاملات طے پاچکے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ شاہد آفریدی ہمارے لئے کھیلیں۔