ہائی پرفارمنس سنٹر کے فیلڈنگ کوچ عتیق الزماں آج وطن لوٹیں گے

25 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹرکےفیلڈنگ کوچ عتیق الزماں انگلینڈ میں دو ماہ گذارنے اور سرجری کرانے کے بعد جمعرات کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی سرجری کے اخراجات پی سی بی نے برداشت نہیں کئے تھے وہ برطانوی شہری ہیں اس لئے ان کا آپریشن برطانوی قانون کے مطابق مفت ہوا تھا۔ اس وقت بیٹنگ کوچ محمد یوسف کوچنگ کے معاملات چلا رہے ہیں۔