کراچی میں گالف سرکٹ کا آج آغاز

25 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گالف سرکٹ کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے۔ سرکٹ میں دو چیمپئن شپ شامل ہیں۔ پہلی سندھ گورنرز کپ اوپن گالف چیمپئن شپ جمعرات سے شروع ہوگی۔ انعامی رقم 90 لاکھ روپے ہے۔