مائیکل وان ایشز کے کمنٹری پینل سے باہر

25 نومبر ، 2021

لندن (جنگ نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کو ایشیائی نژاد کرکٹرز کیلئے مبینہ طور پر نسل پرستانہ ریمارکس کی پاداش میں برطانوی نشریاتی ادارے نے ایشز سیریز کیلئے کمنٹری پینل سے باہر کردیا ہے۔