4 افراد کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق

25 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)4افراد کی لاشیں ملیں ، دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن 9نمبر میں ٹریفک حادثے میں 3سالہ صفیان جاں بحق ہوگیا، نیو کراچی گودھرا اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ اسامہ جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، گلشن معمار تھانے کی حدود احسن آباد جامعۃالرشیدیہ مدرسہ کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 20سالہ زاہد جاں بحق ہوگیا، لاش عبای اسپتال منتقل کی گئی، علاوہ ازیں ابرا ہیم حیدری میں سمندر سے 65 سالہ میر افضل کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی، ریسکیو عملے نےلاش جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی کورنگی کا رہائشی تھا،نیو کراچی خمیسو گوٹھ کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 25سال کے قریب ، ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے ، جناح اسپتال کی او پی ڈی نمبر 6کے قرب سے ایک شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق اس کی موت طبعیت زیادہ خراب ہونے کے باعث ہوئی ،تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی، متوفی کے کسی وارث نے رابطہ نہیں کیا متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔