چڑیا گھر، نایاب نسل کا سفید شیر مرگیا, 13روز سے بیمار تھا، ترجمان بلدیہ عظمیٰ

25 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں گزشتہ روز نایاب نسل کا سفید شیر مر گیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رپورٹ طلب کرلی، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد کے مطابق شیر گزشتہ 13روز سے بیمار تھا اور اسے پلمونری ٹی بی (Pulmonary T.B) کا مرضلاحق تھا جس کا علاج ویٹرنری ڈاکٹرز کر رہے تھے لیکن بدھ کی صبح گیارہ بجے اپنی بیماری کے باعث جانبر نہ ہوسکا، شیر کی عمر تقریباً 14سے 15سال کے درمیان تھی، یہ شیر 2012ء میں افریقہ سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا تھا، ویٹرنری ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے شیر کا پو سٹ مارٹم کیا۔