کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان علی حسن ساجد نے کہا ہے کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک میں تمام جانوروں کومسلسل خوراک فراہم کی جا رہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر منگل کے روز بلدیہ کراچی کے افسران کی ٹیم نے کراچی چڑیا گھر کا دورہ کرکے جائزہ لیا ، ترجمان نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں آج کے علاوہ بھی جانوروں کے لئے ایک ہفتے کی خوراک موجود ہے ، بعض شر پسند عناصرکراچی چڑیا گھر سے متعلق منفی خبریں پھیلا کر سیاست کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں روزانہ ہزاروں شہری تفریح کی غرض سے آتے ہیں جو ازخود جانوروں کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں، ترجمان نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں جانوروں کو خوراک فراہم نہیں کی جارہی انہیں دعوت دی جاتی ہے وہ چڑیا گھر آئیں اور حقیقت سے خود آگاہی حاصل کریں۔
کراچی کراچی اور لاہور کے درمیاں چلنے والی قراقرم ایکسپریس کو ناگزیر وجوہ کی بناء پر بیک وقت دونوں طرف سے معطل...
کراچی ابو الحسن اصفحانی روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو اسلحے کے زور پر80 لاکھ روپے...
کراچی قائد آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے 28 سالہ سید قائم حسین جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی...
کراچی مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے...
کراچی سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منور عباس اور دیگر نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی غیر ذمہ...
کراچی بلدیہ ٹائون سیکٹر 21 کے قریب گھر سے26 سالہ شہباز مسیح ولد ڈینلپھندا لگی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا...
کراچی لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ملیر ندی بند سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق لاش 4سے5روز...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بابائے اردو مولوی عبد الحق کی برسی کے...