کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان علی حسن ساجد نے کہا ہے کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک میں تمام جانوروں کومسلسل خوراک فراہم کی جا رہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر منگل کے روز بلدیہ کراچی کے افسران کی ٹیم نے کراچی چڑیا گھر کا دورہ کرکے جائزہ لیا ، ترجمان نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں آج کے علاوہ بھی جانوروں کے لئے ایک ہفتے کی خوراک موجود ہے ، بعض شر پسند عناصرکراچی چڑیا گھر سے متعلق منفی خبریں پھیلا کر سیاست کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں روزانہ ہزاروں شہری تفریح کی غرض سے آتے ہیں جو ازخود جانوروں کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں، ترجمان نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں جانوروں کو خوراک فراہم نہیں کی جارہی انہیں دعوت دی جاتی ہے وہ چڑیا گھر آئیں اور حقیقت سے خود آگاہی حاصل کریں۔
کراچی سابق فرسٹ کلاس ویٹرنز کر کٹر بابر بشارت کے بڑے بھائی شفٹ علی جمعرات کو انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ بعد...
کراچی گلشن حدید فیز 2 میں واقع گھر سے 30 سالہ شگفتہ زوجہ نصیر کی پھندا لگی لاش جناح اسپتال لائی گئی،اسٹیل ٹاون...
کراچیپاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر کے انصاف ہائوس...
کراچیگذشتہ شب ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور اسکے ساتھی نے انکشاف...
کراچی نیو کراچی سیکٹر5D کالا اسکول کے قریب گھر میں ٹریفک پولیس اہلکار طارق حسین ولد کمال الدین نے اپنے لائسنس...
کراچیضلع ویسٹ پولیس نے چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت کرنے والے 67اسکریپ ڈیلرز کو حراست میں لے لیا،ایس ایس پی...
کراچی نارتھ ناظم آباد بلاک U میں جنرل اسٹور پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 60 سالہ غلام محمد ولد محمد کو قتل کردیا...
کراچی وزیراعظم پاکستان نے دورہ کراچی میں کراچی کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا ،ان...