ڈی آئی جیز کے تبادلے، وفاق اورسندھ حکومت میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا

25 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روٹیشن پالیسی کے دوسرے مرحلے میں 8ڈی أئی جیزکے تبادلوں پر وفاق اور سندھ حکومت میں جھگڑا شدت اختیار کرگیا ،کراچی میں تعینات سندھ پولیس کے 5 ڈی آئی جیز نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مذکورہ ڈی آئی جیز نےکراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کو صورتحال سےآگاہ کردیا ہے۔