بار بار غلطی پر ڈرائیور ز کے لائسنس، بسوں کے روٹ پرمٹس منسوخ کیے جائینگے، ڈی آئی جی موٹروے پولیس

25 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی موٹروے پولیس، سائوتھ زون نے واضح کیا ہے کہ متعدد بار غلطی کرنے والے ڈرائیور ز کے لائسنس اور بسوں کے روٹ پرمٹس منسوخ کیے جائیں گے، وہ یہاں بس مالکان اور ان کے نمائندوں پر مشتمل وفد سے ملاقات کررہے تھے،اس موقع پرسیکٹر کمانڈر تھری، ایم نائین سید فرحان احمد بھی موجود تھے۔