جامعہ کراچی،یونائیٹڈ نیشنز ویمنز کے اشتراک سے کانفرنس آج ہوگی

25 نومبر ، 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز جامعہ کراچی کے زیراہتمام اوریونائیٹڈ نیشنز ویمنز کے اشتراک سے ایک روزہ کانفرنس بعنوان:”پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد:وجوہات اوررجحانات کو سمجھنا“ کی افتتاحی تقریب 25نومبرکوصبح10بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں اقوام متحدہ ویمنز کی ڈپٹی کنٹری اور قومی وبین الاقوامی محققین شامل ہیں۔