کے ڈی اے اسکیم 33، کوآپریٹو سوسائٹیز کی اراضی پر قبضے، الاٹیز کو تشویش

25 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے اسکیم نمبر 33میں واقع کوآپریٹو سوسائٹیزکے الاٹیز نے قبضہ مافیا کے خلاف سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کردی، درخشاں کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کے اعلامیے کے مطابق سوسائٹی کی مجلس عاملہ کے ایک اجلاس میں اسکیم 33، سیکٹر 8-Aمیں واقع سوسائٹی کی زمین پر قبضے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ قبضہ مافیا کے کارندوں نے نہ صرف درخشاں سوسائٹی بلکہ اس سے متصل گونڈل میمن اور دیگر سوسائٹیز کی زمینوں پر بھی قبضے کرکے علاقے کو اصل الاٹیز کے لیے نوگو ایریا بنادیا ہے۔